بیجنگ :قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن نے ‘چین کے کاروباری ماحول کی ترقی کی رپورٹ 2026 ‘ شائع کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 میں، چین کے کاروباری ماحول کی تعمیر میں نئی پیش رفت حاصل ہوئی ، اور کاروباری اداروں کے لیے مارکیٹ میں داخلے کی لاگت مزید کم اور پراسیسنگ اور خدمات مزید بہتر ہو گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق جیسے جیسے مارکیٹ میں رسائی کے نظام میں مزید بہتری آئی، کمپنیوں کے سرمایہ کاری کے دائرہ کار میں مزید وسعت دیکھی گئی ۔ مارکیٹ تک رسائی کی رکاوٹوں کو دور کیا گیا اور 2300 سے زیادہ دستاویزات میں ترمیم کی گئی یا انہیں منسوخ کیا گیا ، جس نے کاروباری اداروں کے مارکیٹ میں داخلے کے حقوق کی مضبوطی کو یقینی بنایا ہے ۔ رپورٹ میں یہ بھِی بتایا گیا ہے کہ 2025 میں، چین نے یونیفائڈ نیشنل مارکیٹ کی تعمیر کو مزید آگے بڑھایا ہے اور مارکیٹ میں مقابلہ مزید منظم ہو ا ہے ۔ ٹینڈرنگ اور بولی کی نگرانی کا نظام اور میکانزم مزید بہتر ہوا ہے اور مارکیٹ کی توانائی مسلسل بڑھی ہے ۔
Trending
- شینزو-20 اور شینزو-21 کے خلابازوں کو اعزازی القابات اور میرٹ میڈل دینے کی تقریب کا انعقاد
- بند اسٹیل ملز سے 3 سال میں 79 ارب کا نقصان
- ایشین گیمز: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا
- کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
- دس روپے کی تصویر – ایکسپریس اردو
- ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار
- سہیل آفریدی کی لاہور آمد پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی کے 41 کارکنان کی گرفتاری کا فیصلہ
- آئی پی ایل میں میچ فکسنگ کے تہلکہ خیز انکشافات، کھلاڑی نے اعتراف کرلیا
- انٹرنیشنل اسٹریمرز اور انفلوئنسرز کا سی چھوان میں میاں ژو نیو ایئر پینٹنگ ولیج کا دورہ
- پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ