بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کے دورۂ چین کے حوالے سے بتایا کہ یہ امریکہ اور چین کے سربراہان کی گزشتہ سال اکتوبر میں بوسان ملاقات کے بعد ایک اور بالمشافہ ملاقات ہوگی، جبکہ امریکی صدر 9 برس بعد دوبارہ چین کا دورہ کریں گے۔چینی صدر شی جن پھنگ، صدر ٹرمپ کے ساتھ چین امریکہ تعلقات اور عالمی امن و ترقی سے متعلق اہم مسائل پر گہرائی سے تبادلہ خیال کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ سربراہان کی سفارتکاری چین امریکہ تعلقات میں ناقابل متبادل اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ چین، امریکہ کے ساتھ برابری، احترام اور باہمی فوائد کے جذبے کے ساتھ تعاون میں توسیع اور اختلافات پر قابو پانے کے لیے تیار ہے، تاکہ دنیا کی غیر یقینی صورتحال میں استحکام اور یقین دہانی پیدا کی جا سکے۔ایران کی فوجی سرگرمیوں میں معاونت کے الزام میں چینی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کے حوالے سے گو جیا کھون نے کہا کہ چین، بین الاقوامی قانون کی بنیاد اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری کے بغیر عائد کی جانے والی یکطرفہ پابندیوں کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ اپنی کمپنیوں سے قانون اور ضوابط کے مطابق کاروباری سرگرمیاں انجام دینے کا تقاضا کرتا ہے اور اپنے اداروں کے جائز حقوق و مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گا۔
Trending
- ایشین گیمز 2026: پاکستان وائٹ بال کرکٹ اسکواڈ کراچی سے براستہ دبئی جاپان کیلیے روانہ
- Iranian embassy film response to Trump threat to Iran shares action scene from Telugu film
- جلدی خراب ہونیوالی 29 اشیائے خوردونوش کی فہرست جاری، گودام میں رکھنے کے نئے قوانین نافذ
- ہماری بات سنی جائے، نہیں چاہتے عوام اور قانون کے رکھوالے آمنے سامنے آجائیں، بیرسٹر گوہر
- ایندھن کی بچت سے صرف 70 کروڑ روپے بچیں گے، سیکریٹری خزانہ
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
- ایران میں گرلز اسکول پر امریکی حملہ اے آئی کی مس انفارمیشن کا شاخسانہ تھا،رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف
- چینی صدر کا امریکہ اور ایران پر اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر واپس آنے کے لئے زور
- چینی صدر کیلئے ریڈ کارپٹ صاف کرتے ہوئے امریکی فوجیوں کی ویڈیو وائرل