اسلام آباد:صدرمملکت آصف علی زرداری نے پاکستان امریکن شکاگولینڈ چیمبرآف کامرس کے صدر نوید انور چوہدری کو پاکستانی برآمدات کے فروغ کی کوششوں کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے نواز اہے۔اسلام آباد کے ایوان صدرمیں خصوصی تقریب کے دوران صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کی سفارش پر نوید انور چوہدری کو تمغہ امتیاز عطاء کیا۔نوید انور چوہدری کو پاکستان اور امریکا کے درمیان کاروباری تعلقات کے فروغ، امریکا میں پاکستانی برآمدات بڑھانے کیلئے کوششوں اور کمیونٹی خدمات کے اعترا ف میں سول ایوارڈ دیاگیا۔نوید انور چودہری نے چند دن قبل ہی پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت،سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کے فروغ کے لئے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ فاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے ہیں۔
Trending
- چینی آٹو موبائل صنعت کا گاڑیوں کی برآمدات کا ریکارڈ قائم
- پنجاب حکومت کا ہر ڈویژن میں سٹروک سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ
- آؤٹ یا ناٹ آؤٹ، انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا میچ میں انوکھا رن آؤٹ زیر بحث
- سشانت سنگھ کے پوسٹ مارٹم سے متعلق بہن کا نیا دعویٰ سامنے آگیا
- ایس آئی ایف سی کی بروقت مداخلت، چینی کمپنی کی دھابیجی فیکٹری 7 ماہ بعد فعال
- کے پی میں گورنر راج کے تمام قانونی تقاضے پورے ہیں، کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے، امیر مقام
- ایشین گیمز: مریم کریم نے متحدہ عرب امارات کو پہلا گولڈ میڈل دِلا دیا
- آغا مصطفیٰ ڈراموں میں معاوضے کی عدم ادائیگی پر برہم، اہم انکشافات کردیئے
- تیل کی قیمت 106 ڈالرز فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
- لاہور: 27 لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری، متاثرہ شخص کا بھانجا گرفتار