Trending
- کراچی: کئی دنوں سے لاپتہ ماں اور 2 ماہ کی بچی کو پولیس نے ڈھونڈ لیا
- گال ٹیسٹ: امپائر راڈ ٹکر کی طبیعت ناساز، تیسرے روز فرائض کی ادائیگی کیلیے نہیں آسکے
- سہیل خان کا اچانک بدلا ہوا روپ وائرل؛ مداحوں کی تشویش پر اداکار نے تبدیلی کی اصل وجہ بتا دی
- امریکا کے اسٹریٹجک ایندھن ذخائر 44 سال کی کم ترین سطح پر
- اسلام آباد: خاتون افسر کو ہراساں کرنے پر جونیئر کلرک برطرف، 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد
- آسٹریلیا کیخلاف تاریخی کامیابی، بنگلادیش نے بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
- پاکستان اور تاجکستان کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- نور بخاری نے سابق شوہر سے دوبارہ شادی کیوں کی؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی
- خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان کی پہلی ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن پالیسی متعارف کرا دی
- میسی کی مسلسل تیسری پنالٹی ضائع، انٹر میامی کو نیش وِل کے ہاتھوں شکست
عوامی جمہوریہ چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان کو چین کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعاون سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے اقتصادی سفارتکاری، جدت، صنعتی ترقی اور علاقائی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔ وہ دفتر خارجہ لائژن آفس کراچی کی جانب سے کراچی کی کاروباری برادری کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کر رہے تھے، جس میں صنعتکاروں، برآمد کنندگان، تاجروں، زرعی، فشریز، لاجسٹکس، ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ خلیل ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا ایک بڑی تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے جہاں معاشی طاقت، جدت، روابط، سپلائی چینز اور ٹیکنالوجی عالمی اثر و رسوخ کے نئے ذرائع بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین نے اسٹریٹجک منصوبہ بندی، ادارہ جاتی نظم و ضبط، انسانی وسائل میں سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے ذریعے خود کو دنیا کی بڑی معاشی طاقتوں میں شامل کر لیا ہے۔ انہوں نے چین کو مواقع کی سرزمین بھی قرار دیا۔چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا ذکر کرتے ہوئے سفیر خلیل ہاشمی نے اسے’’تقدیر، مواقع اور علاقائی تبدیلی‘‘ کا منصوبہ قرار دیا اور کہا کہ اب اس منصوبے کو سڑکوں اور توانائی کے منصوبوں سے آگے بڑھاتے ہوئے صنعتی ترقی، ٹیکنالوجی کی منتقلی، جدت، زرعی جدیدکاری اور کاروباری روابط پر توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چین کے ترقیاتی ماڈل سے سیکھتے ہوئے صنعتی کلسٹرز، برآمدی مسابقت، اسمارٹ انفراسٹرکچر، ڈیجیٹل ادائیگیوں، زرعی جدیدکاری اور جدت پر مبنی معاشی ترقی پر توجہ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جدید سفارتکاری اب صرف سیاسی مذاکرات تک محدود نہیں رہی بلکہ سفارتکاروں کو تجارت، ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ میں بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔ خلیل ہاشمی نے کہا کہ سی پیک کے اگلے مرحلے میں منڈیوں، ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل معیشت، ایس ایم ایز، اسٹارٹ اپس اور انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ دینی ہوگی۔
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔