بیجنگ : روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چین کے سرکاری دورے سے قبل اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ روس چاہتا ہے کہ روس اور چین کے عوام کے درمیان تعلقات مزید قریبی ہوں اور دونوں قومیں ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔پیوٹن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ روس اور چین باہمی شراکت داری اور ہمسائیگی کے دوستانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے مشترکہ طور پر ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے، تاکہ دونوں ممالک کی خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے، دونوں عوام کو فائدہ پہنچے اور عالمی امن و استحکام کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔تجزیہ کاروں کے مطابق پیچیدہ اور غیر یقینی بین الاقوامی صورتحال کے باوجود چین اور روس کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری اعلیٰ سطح پر برقرار ہے۔ چین اور روس کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ہونے والی اس تازہ ملاقات سے آئندہ مرحلے میں دوطرفہ تعلقات اور عملی تعاون کے لیے اسٹریٹجک منصوبہ بندی اور اعلیٰ سطحی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ جیسے جیسے عالمی صورتحال مزید غیر مستحکم ہو رہی ہے، چین اور روس کے تعلقات کی پختگی اور استحکام کی خصوصیات زیادہ نمایاں ہو رہی ہیں، جبکہ اسٹریٹجک تعاون اور ہمہ جہت شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت بھی پہلے سے زیادہ اہم ہوتی جا رہی ہے۔
Trending
- خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان کی پہلی ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن پالیسی متعارف کرا دی
- میسی کی مسلسل تیسری پنالٹی ضائع، انٹر میامی کو نیش وِل کے ہاتھوں شکست
- رونالڈو نے شاہانہ تقریب کے بجائے گھر میں شادی کیوں کی؟ تصاویر دیکھ کر سب حیران
- ملک بھر کیلئے بجلی 2 روپے 52 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
- پی پی ایل کی خشکی اور سمندر کے کنارے نئے ہائیڈرو کاربن ذخیرے کی دریافت
- پی ایس ایل اونرز کے گلے شکوے
- معروف اداکارہ کا 35 برس کی عمر میں اچانک انتقال، خبر کو ایک ماہ تک پوشیدہ کیوں رکھا گیا؟
- کراچی؛ سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار
- بائرن میونخ کے جمال موسیالا میچ کے دوران اچانک گر پڑے، ویڈیو وائرل
- Rumors of Ayeza Khan and Danish Taimoor separation the actress response
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔