بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ چین کے وزیراعظم لی چھیانگ کی دعوت پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف 23 سے 26 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ جمعرات کے روز چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستانی وزیرِ اعظم کا یہ سرکاری دورہ چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ایک اہم اعلیٰ سطح تبادلہ ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ دورے کے دوران شہباز شریف چین کے صدر شی جن پھنگ اور وزیرِ اعظم لی چھیانگ سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گہرائی سے تبادلۂ خیال کرے گی، تاکہ نئے حالات میں چین۔پاکستان تعلقات کی ترقی کے لیے رہنمائی فراہم کی جا سکے۔
Trending
- ایران کا مضبوط پوزیشن کے ساتھ امریکا سے جنگ ختم کرنے کا عندیہ
- سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، ایک تولہ 4 لاکھ 80 ہزار سے زائد ہوگیا
- خواجہ سرا کے بھیس میں گھر میں داخل ہوکر خاتون کیساتھ زیادتی
- ریاض میں ریت کا طوفان اور تیز ہوائیں
- موبائل لینے کی ضد؛ پہاڑ پر بیٹے کو خودکشی سے بچاتے والدین بھی گرکر ہلاک؛ ہولناک ویڈیو
- چین، سی پی سی کے مرکزی انضباطی معائنہ کمیشن کے چھٹے کل رکنی اجلاس کا انعقاد
- 18.5 ٹریلین یوآن! چین سپر خریدارکے طور پر عالمی منڈی میں اعتماد بڑھا رہا ہے
- پاکستان ٹیم سست اور ناقص فیلڈنگ کے باعث شدید تنقید کی زد میں آگئی
- چین میں صحرائی رقبے میں مسلسل کمی آئی ہے، انڈر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
- غیر ملکی کمپنیوں کی مالیاتی رپورٹس میں چین میں ترقی کے نئے مواقع نمایاں