News Views Events
Apna Watan

چین پاک سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر چین کے اعلی سطحی وفد کا دورۂ پاکستان

چین- پاک شراکت داری بین الاقوامی تعلقات کی ایک روشن مثال بن چکی ہے، چینی عہدیدار

0

اسلام آ باد :پاکستان کی قومی اسمبلی کی دعوت پر، چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین چائی دا فنگ نے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے صدر آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف، قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق اور سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی مشترکہ شرکت کی۔چائی دا فنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کی تزویراتی رہنمائی میں چین- پاک ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری بین الاقوامی تعلقات کی ایک روشن مثال بن چکی ہے اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ ہمہ جہت تعاون کو فروغ دینے، قانون ساز اداروں کے درمیان روابط مستحکم بنانے اور نئے دور میں مزید قریبی چین-پاک ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو تیز کرنے کا خواہاں ہے۔پاکستانی رہنماؤں نے کہا کہ پاک۔چین دوستی پہاڑوں سے بلند، سمندروں سے گہری اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے۔ پاکستان نے چین کی قیمتی حمایت کو سراہتے ہوئے ایک چین کے اصول پر ثابت قدم رہنے، دوطرفہ روابط اور تعاون کو مزید وسعت دینے، پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی مکمل سکیورٹی یقینی بنانے اور پاک۔چین تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.