News Views Events
Apna Watan

8واں ٹریٹ ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ 2026 اختتام پزیر،ایران کی پہلی پوزیشن،پاکستان پومزے میں فاتح رہا

کوریا کی دوسری اور قازقستان کی تیسری پوزیشن،چیئرمین پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل وسیم احمد جنجوعہ، وائس پریزیڈنٹ ایشئین تاییکوانڈو یونین رجندر موتو سامی،ہاکی لیجنڈ منظور الحسن اور اسپانسرز کے نمائیندوں نے انعامات تقسیم کیۓ۔

0

 

 

لاہور ( رپورٹ۔محمد اقبال ہارپر،پی این پی )آٹھویں ٹریٹ ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشیا ریجن 2026 کے دلچسپ مقابلے اختتام پذیر ہو گئے، ایران نے پہلی، کوریا نے دوسری اور قازقستان نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی، پومزے میں پاکستان فاتح رہا

جناح سپورٹس کمپلیکس لاہور کینٹ میں کھیلی جانے والے ٹریٹ ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ سینئر کیوروگی کی 16 ویٹ کیٹگریز میں ایران نے سات گولڈ، ایک سلور اور 8 برانز میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ کوریا نے پانچ گولڈ، چار سلور اور چھ برانز میڈلز کے ساتھ دوسری جبکہ قازقستان نے دو گولڈ اور تین برانز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دیگر ممالک میں ازبکستان نے چوتھی، تھائی لینڈ نے پانچویں، اردن نے چھٹی، سعودی عرب نے ساتویں، روس نے آٹھویں جبکہ پاکستان نویں نمبر پر رہا۔
پومزے کیٹگری میں پاکستان نے تین گولڈ، تین سلور اور 9 برانز میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ کوریا نے تین گولڈ اور ایک سلور کے ساتھ دوسری جبکہ ایران نے ایک گولڈ، تین سلور اور تین برانز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ افغانستان چوتھے، مصر نے پانچویں جبکہ سری لنکا نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ کے آخری روز پیرا اتھلیٹ کے بھی مقابلے ہوئے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.