بیجنگ : جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں چین کے شین زو۔23 انسان بردار خلائی مشن سے متعلق پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔ہفتہ کے روز ترجمان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ شین زو۔23 انسان بردار خلائی جہاز کو بیجنگ وقت کے مطابق 24 مئی کی رات 11 بج کر 8 منٹ پر خلا میں روانہ کیا جائے گا۔ترجمان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال چین کے خلائی دن کے موقع پر دو پاکستانی خلا باز چین کے خلانورد تحقیقی و تربیتی مرکز میں داخل ہو چکے ہیں، جہاں وہ چینی خلا بازوں کے ساتھ مشترکہ مشن ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کے مطابق ایک پاکستانی خلا باز “پے لوڈ اسپیشلسٹ” کے طور پر مختصر مدت کے خلائی مشن میں حصہ لے گا۔ اس وقت وہ طے شدہ تربیتی پروگرام کے تحت بنیادی تربیت اور خلائی پیشہ ورانہ تکنیکی تربیت حاصل کر رہا ہے۔تربیت میں خاص طور پر عملی آپریشنل صلاحیتوں پر توجہ دی جا رہی ہے تاکہ پاکستانی خلا باز کو خلائی مشن کی کامیاب تکمیل کے لیے مکمل طور پر تیار کیا جا سکے، جبکہ اس سلسلے میں تمام امور خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔چینی زبان کی تربیت سے متعلق ترجمان نے بتایا کہ پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں باقاعدہ چینی زبان کی کلاسز منعقد کی جا رہی ہیں تاکہ خلا باز بنیادی چینی زبان اور خلائی مشن کے دوران استعمال ہونے والے ضروری کمانڈ الفاظ سے واقف ہو سکیں۔
Trending
- ڈپٹی وزیراعظم کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس: مختلف ترقیاتی منصوبوں کے جامع ایجنڈے پر غور
- پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کھلاڑی مریم محمود کا نام برطانوی کلب ریکسیم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر درج
- اسما عباس کے شوہر پہلی اہلیہ کو یاد کرتے ہوئے رو پڑے
- مہنگی درآمدی چینی سستے داموں برآمد کرنے کی اجازت
- مصطفی کمال کا صوبائی محکمے پر خود قابض ہوکر ’ڈیولوشن‘ کا نعرہ مذاق ہے، ترجمان سندھ حکومت
- ورلڈ کپ فائنل کے بعد ہنگامہ آرائی، فیفا کی ارجنٹائن کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے خلاف سخت کارروائی
- دھرمیندر کی پہلی فیملی سے اختلافات کی خبروں پر ہیما مالنی نے خاموشی توڑ دی
- صنعتی علاقوں کیلیے سوا 9 ارب روپے مختص، ترقیاتی کام دسمبر تک مکمل ہونگے، میئر کراچی
- دوسرا ٹیسٹ: مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلادیش 64 رنز پر ڈھیر
- فہد مصطفیٰ کی نئی تصاویر نے دوسری شادی کی افواہوں کو پھر ہوا دے دی