بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین کا ہمیشہ سے یہ مؤقف رہا ہے کہ مسائل کے حل کا صحیح راستہ بات چیت اور مذاکرات ہیں، طاقت کا استعمال کسی مسئلے کا حل نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ جب بات چیت کے دروازے کھلے ہیں تو انہیں دوبارہ بند نہیں ہونا چاہیے، صورتحال کو پرامن رکھنے کے رجحان کو مستحکم کرنا چاہیے، سیاسی حل کی سمت پر قائم رہنا چاہیے، بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے تمام فریقوں کی تشویش کا حل نکالنے کے لیے اقدامات کرنے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جلد از جلد بحری راستہ دوبارہ کھولنا چاہیے اور بین الاقوامی برادری کی آواز پر مثبت جواب دینا چاہیے، عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنا چاہیے۔ دیرپا اور مکمل طور پر جنگ بندی ہونی چاہیے، اور مشرق وسطیٰ کے حالات کو جلد امن اور استحکام کی جانب لانا چاہیے۔
Trending
- سفری ایجنٹس کا بڑا فراڈ، 150 سے زائد سادہ لوح شہریوں سے 6 کروڑ روپے ہتھیا لیے
- Official inauguration of the 2026 Esports Championship; participation of over 1,000 teams.
- پاکستانی ٹیلی وژن کی سینیئر اداکارہ نے دوسری شادی کرلی
- ملکی توانائی شعبے کا مجموعی سرکلر ڈیٹ 5 ہزار 286 ارب روپے تک پہنچ گیا
- پاکستانی فری لانسرز کی آمدنی رواں مالی سال 2.5 ارب ڈالرز تک پہنچنے کی توقع
- پرتگال کے نوجوان فٹبالر میچ کے دوران اچانک گر کر انتقال کر گئے
- پاکستان آئیڈل کی فاتح حرا قیصر کا پُرتپاک استقبال؛ شوہر نے بھنگڑا ڈالا
- کپاس کی پیدوار بڑھانے کیلئے گنے کی کاشت کم کرنا ہوگی، گوہر اعجاز
- پشین؛ دہشت گردوں کی فائرنگ سے سڑک کی تعمیر کرنے والے 4 مزدور جاں بحق
- ہتھکڑیوں میں جکڑے برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر