News Views Events
Apna Watan

برلن میں پاکستانی ثقافت کے رنگ بکھر گئے، کارنیول آف کلچرز میں فنکار تنظیم کا شاندار دھمال

0

 

برلن (کاشف اقبال ) کارنیول اف کلچرز کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر کارنیول آف کلچرز میں پاکستانی تنظیم فنکار کی جانب سے حصہ لیا گیا جس میں پاکستانی کلچر وثقافت کو پیش کیاگیا کارنیول میں پاکستان کے چاروں صوبوں کی ثقافتی لباس زیب تن کئے ہوئے نوجونواں نے دھمال ڈالا کر کارنیول پورے میلے کو لوٹ لیا جبکہ کارنیول کے منتظمین نے فنکارتنظیم کے بانی شہریار احمد کی کاوشوں کو سراہا، ۔
برلن منعقدہ کارنیول آف کلچرز میں دنیابھر کے مختلف ممالک کی تنظمیوں نے اپنے ثقافتی ورثہ کو پیش کیا جبکہ اس موقع پر فنکار تنظیم کی جانب طے شدہ روٹس پر مختلف ایریاز میں مقامی میوزک میں دھمال ڈالا
کارنیول آف کلچر میں 67 تنظمیوں کو اجازت ملی جبکہ منتظمین کی جانب سے بہترین فارمنس کرنے والے گروپس کو اعزاز سے نوازا جائےگا
30 سال میں پاکستانی گروپ کی جانب سے پہلی شرکت کو کارنیول کا روخ بدل دیا
پاکستانی تنظیم فنکار کی جانب سے پہلی شرکت نے ہی پاکستان کے ثقافت کو بہتر انداز میں اجاگر کیا گیا
فنکار تنظیم کے بانی شہریار نے 60 سے زائد شرکاء کو مختلف گروپس میں تقسیم کرکے دھمال و بنگڑا ڈالنے والوں کی بہترین تربیت کی اور پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرتے ہوئے چاروں صوبوں کی ثقافت کو میوزک کے ساتھ پیش کیا کارنیول کے شرکاء نے پاکستانی گروپس کی فارمنس اور ٹیلنٹ کی قدر کرتے داد دی جبکہ فارمنس کرنے والے طلبہ وطالبات ینگ پروفنشنل اور پاکستانی کیمونٹی نے فارمنس کے موقع پر پاکستانی ثقافتی لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور اس طرح صوبائی معروف میوزک گانوں پر بنگڑا و دھمال ڈال کر کارنیول کی شرکاء سے داد وصول کی ،فنکار تنظم کے بانی شہریاراحمد نے کہاکہ ہماری پوری کوشش ہے کہ پاکستان کے مثبت امیج کو یورپ بھر میں اجاگر کرے کوشش کرینگے کہ ائندہ کارنیول میں مزید و بہترین فارمنس دکھائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.