News Views Events
Apna Watan

چین اور سربیا کے تعلقات نئی بلندیوں پر

0

بیجنگ :(چائنا ڈیسک) سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ کے چین کے پہلے سرکاری دورے کو عالمی ذرائع ابلاغ اور بین الاقوامی حلقوں نے مثبت انداز میں دیکھا ہے۔چینی صدر شی جن پھنگ نے صدر ووچیچ کے ساتھ مذاکرات کیے، جس میں دونوں رہنماؤں نے چین۔ سربیا جامع اسٹریٹجک شراکت کو مزید گہرا کرنے اور نئے دور میں چین۔سربیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مسلسل آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

 

تجزیہ کاروں کے مطابق اس پیش رفت سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو نئی محرک قوت ملی ہے۔سربیا وہ پہلا یورپی ملک ہے جس نے چین کے ساتھ مل کر نئے دور کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا فیصلہ کیا، جبکہ یہ ان ابتدائی یورپی ممالک میں بھی شامل ہے جنہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے۔25 مئی کو صدر شی جن پھنگ نے ووچیچ کو "دوستی کا تمغہ” سے بھی نوازا۔ یہ نہ صرف چین۔سربیا دوستی کے فروغ میں ووچیچ کی خدمات کا اعلیٰ اعتراف تھا بلکہ اس سے دونوں عوام کی اس امید کا اظہار بھی ہوا کہ نئے دور میں چین۔سربیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر مزید مضبوط ہوگی۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے اعتماد کی علامت بھی سمجھا جا رہا ہے۔ چین اور سربیا کے درمیان تعلقات میں باہمی احترام اور باہمی اعتماد بنیادی حیثیت رکھتے ہیں، جبکہ عملی تعاون کا فروغ باہمی دوستی کا حقیقی عکاس ہے۔ عوامی اور ثقافتی تبادلے دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کے لیے مستقل محرک کی حیثیت رکھتے ہیں۔وسیع تر عالمی تناظر میں، چین اور سربیا کا بین الاقوامی امور میں قریبی تعاون اور حقیقی کثیرالجہتی نظام کی حمایت عالمی نظم و نسق کو مزید بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو گی۔ یہ نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہے بلکہ موجودہ غیر مستحکم عالمی صورتحال میں دنیا کی ایک اہم ضرورت بھی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.