بیجنگ :(چائنا ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ اور آسٹریا کے صدر الیگزینڈر فان ڈیر بیلن نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچپنویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔جمعرات کے روز صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے پچپن برسوں کے دوران چین اور آسٹریا کے تعلقات نے صحت مند اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھا ہے۔ 2018 میں، صدر الیگزینڈر اور انہوں نے مشترکہ طور پر چین-آسٹریا دوستانہ تزویراتی شراکت داری کے لیے ایک نئی پوزیشن قائم کی، جس سے دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہوا۔ موجودہ پیچیدہ اور غیر مستحکم بین الاقوامی صورتحال میں، چین اور آسٹریا کو عالمی امن کو فروغ دینے والے، کثیرالجہتی کے حامیوں اور آزاد تجارت کے محافظوں کی حیثیت سے ، باہمی احترام اور اعتماد، کھلے پن اور جامعیت ،اور تعاون پر مبنی مفادات کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چین-آسٹریا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر الیگزینڈر فان کے ساتھ مل کر سفارتی تعلقات کے قیام کی پچپنویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین اور آسٹریا کے تعلقات کو ایک نئے مرحلے تک پہنچانے اور عالمی امن و ترقی میں مزید اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔
Trending
- پمز ہسپتال کے افسوسناک سانحے پر ڈاکٹر شوکت علی شیخ کا اظہار افسوس
- پمز اسپتال میں آتشزدگی کے دلخراش واقعے نے پوری قوم کو ہلاکر رکھ دیا ہے، حافظ نعیم الرحمان
- جوکووچ اور سبالینکا یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز سے باہر
- فلم کی شوٹنگ جاری، رجب بٹ امر خان کے ساتھ فلم کے سیٹ پر نظر آگئے
- پمز واقعے میں زندہ بچنے والی واحد نومولود کی خالہ کے ہوشربا انکشافات، انتظامیہ کا پول کھول دیا
- ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کیلیے قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی
- گووندا اور سنیتا آہوجا نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا، علیحدگی کی افواہیں پھر تیز
- باجوڑ؛ شرپسند عناصر کی جانب سے چھپائے گئے 14 عدد موٹر گولے برآمد
- پاکستان ہاکی کیلیے بڑی خبر؛ یورپ کی ٹاپ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
- نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان بچپن میں کس سنگین بیماری کا شکار ہوئے؟ حیران کن انکشاف