بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے ” چائنا امریکہ یوتھ فرینڈ شپ پروگرام ” میں شرکت کرنے والے دونوں ممالک کے طلباء کو جوابی خط لکھا۔جمعرات کے روز صدرشی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ دونوں ممالک کے طلباء نے ” چائنا امریکہ یوتھ فرینڈ شپ پروگرام ” میں شامل ہوتے ہوئے ایک ناقابل فراموش دوستی کے سفر کا تجربہ حاصل کیا ہے۔ صدر شی کا کہنا تھا کہ چین-امریکہ دوستی کی کہانیاں عوام لکھتے ہیں، اور دونوں ممالک کے تعلقات کا مستقبل نوجوان تخلیق کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نومبر 2023 میں انہوں نے “5 سال میں 50 ہزار امریکی نوجوانوں کو چین میں تبادلے اور مطالعے کی دعوت دینے ” کی تجویز پیش کی تھی ، جس کے بعد 50 ہزار سے زیادہ امریکی نوجوان چین آئے، اور متوقع ہدف کو ڈیڑھ سال پہلے حاصل کر لیا گیا۔صدر شی جن پھنگ نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ ان تبادلوں کے دوران، چینی اور امریکی نوجوانوں نے باہمی تفہیم اور مفاہمت کو گہرا کیا ، مضبوط دوستی قائم کی ، اور دونوں ممالک کے عوام کے دوستانہ تعلقات کا ایک نیا باب لکھا۔چین کے صدر نے اس امیدکا اظہار کیا کہ مزید چینی اور امریکی نوجوان ایک دوسرے سے سیکھیں گے، مشترکہ ترقی کریں گے، اور “دوستی کے سفیر ” بنیں گے، تاکہ چین-امریکہ تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی میں نئی خدمات سرانجام دے سکیں ۔
Trending
- محبت کا اظہار مہنگا پڑ گیا، بوائے فرینڈ کی گاڑی لپ اسٹک بوسوں سے بھرنے پر جرمانہ
- کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 47 پوائنٹس کی کمی
- جہاز کے ذریعے مچھر جرمنی پہنچ گیا، کاٹنے سے ایک ایئرپورٹ ملازم ہلاک
- نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
- جیسوال اور ویبھاؤ کو معمولی سزا دیے جانے پر سنجے منجریکر برہم
- ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار
- نیپال میں بپھرا ہوا سیلاب سیکڑوں سیاحوں کو بہا لے گیا، 300 سے زائد ہلاکتیں، سیکڑوں لاپتا
- شمالی آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کا انفینٹینو کی مخالفت کا اعلان
- کتاب شی جن پھنگ کی ثقافت کے بارے میں منتخب تحریریں کی جلد اول اور دوم شائع
- چینی وزیراعظم ہنگامی امدادی کارروائیوں کی رہنمائی کے لیے شی زانگ پہنچ گئے