News Views Events
Apna Watan

امریکا ایران امن معاہدے کے بعد ایشیائی اسٹاک ایکسچینجز میں تیزی

0

—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

امریکا اور ایران نے تنازع کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایک ابتدائی مفاہمتی یادداشت پر اتفاق کیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان جوہری سرگرمیوں سے متعلق مزید مذاکرات بھی متوقع ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا جانے کے بعد نکی کے 225 انڈیکس میں 5 فیصد جبکہ کورین کوپسی انڈیکس میں 5.7 فیصد  اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جاپان میں سرمایہ کاروں کی توجہ مرکزی بینک کے اجلاس پر مرکوز ہے جہاں منگل کو شرحِ سود میں 25 بنیادی پوائنٹس اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

بڑھتی مہنگائی کے باعث جاپانی مرکزی بینک کی جانب سے سخت مالیاتی پالیسی اختیار کیے جانے کی توقعات بھی مضبوط ہو گئی ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے مرکزی بینک سے شرحِ سود برقرار رکھنے کی توقع ہے۔

عالمی سرمایہ کاروں کی نظریں اس ہفتے امریکا، جاپان اور آسٹریلیا کے مرکزی بینکوں کے اہم فیصلوں پر مرکوز ہیں۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.