بیجنگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈارسے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابق اسحاق ڈار نے ایران اور امریکہ کے درمیان پہلے مرحلے کی مفاہمتی یادداشت کے حوالے سے بریفنگ دی اور گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستان کی ثالثی کی کوششوں میں چین کی قیمتی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، چین کے ساتھ قریبی روابط اور ہم آہنگی کا خواہاں ہےاور خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے فروغ کےلیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔وانگ ای نے ایران اور امریکہ کے درمیان پہلے مرحلے کی مفاہمتی یادداشت طے پانے پر پاکستان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکراتی عمل کی مزید حمایت کرنی چاہیے۔ چین ہمیشہ اس موقف پر قائم رہا ہے کہ خطے کے ممالک کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہیے، بات چیت اور مشاورت کے ذریعے ایسا علاقائی امن و سلامتی کا ڈھانچہ تشکیل دینا چاہیئے جس میں خطے کے تمام ممالک کی شمولیت ہو۔وانگ ای نے مزید کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اور ترقی کی جلد بحالی کے لیے اپنی تعمیری کوششیں جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔
Trending
- انگلینڈ سیریز میں خراب کارکردگی کے بعد بابر اعظم کا مستقبل سے متعلق اہم فیصلہ
- شاہ رخ، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کو قانونی معاملے میں ریلیف نہ مل سکا
- پیپلز بس سروس کا نیا روٹ، شرجیل میمن نے خوش خبری سنادی
- ڈوپنگ ایشو پر قومی ریسلر انعام بٹ کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان
- سلمان خان دکھی کیوں ہیں؟ اداکار کی پراسرار پوسٹ وائرل
- اسلام آباد میں پاکستان ٹورازم اینڈ ہاسپیٹیلٹی ایکسپو 10 اکتوبر سے شروع ہوگی
- کراچی میں ہنڈی حوالہ کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، ایک کروڑ 8 لاکھ روپے برآمد
- فتح جنگ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارروائیاں، متعدد دکانداروں کو جرمانے اور وارننگ
- دورہ انگلینڈ کے بعد پاکستانی کرکٹرز کی وطن واپسی، رضا اللہ کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال
- امیتابھ بچن نے ریٹائرمنٹ کی خبروں کی وضاحت کردی