News Views Events
Apna Watan

چینی صدر کا معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی پر زور

0

بیجنگ: 24 جولائی کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی نے بیجنگ میں سی پی سی سے غیر وابستہ شخصیات کے ساتھ ایک سمپوزیم منعقد کیا۔ اجلاس میں موجودہ اقتصادی صورتحال اور سال کی دوسری ششماہی میں اقتصادی امور کے حوالے سے مختلف جمہوری جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے ذمہ داران اور غیر جماعتی شخصیات کے نمائندوں سے آراء اور تجاویز حاصل کی گئیں۔

تمام شرکاء کی تقاریر کو غور سے سننے کے بعد کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اہم خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی معیشت نے دباؤ کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھا اور نئی سمتوں، بہتر معیار اور مضبوط لچک کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے مختلف جمہوری جماعتوں، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس اور غیر جماعتی شخصیات سے تین توقعات کا اظہار کیا۔

اول ، ترقی پر اعتماد کو مضبوط بنایا جائے اور پورے سال کے اقتصادی و سماجی ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں۔دوم، گہرائی سے تحقیق اور جائزے کی بنیاد پر زیادہ مؤثر اور اہدافی تجاویز پیش کی جائیں، تاکہ معیشت کی مستحکم اور بہتر ترقی کے لیے دانش اور قوت فراہم کی جا سکے۔سوم ، سیاسی رہنمائی کو مضبوط بنایا جائے تاکہ اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے سازگار ماحول تشکیل دیا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.