بیجنگ :2026 لوجیا زوئی فورم شنگھائی میں شروع ہوگیا ہے ۔ اس سال فورم کا موضوع “گلوبل گورننس انیشی ایٹو کے تناظر میں مالیاتی ترقی اور تعاون: نئے تصورات ، نئے چیلنجز اور نئے مواقع” ہے۔فورم کے دوران باضابطہ طور پر “شنگھائی بین الاقوامی مالیاتی مرکز کے لیے آف شور مالیاتی اقدامات کا منصوبہ” جاری کیا گیا، نیز پیپلز بینک آف چائنا اور دیگر متعلقہ محکموں نے بھی متعدد مالیاتی اقدامات کا اعلان کیا۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ترقی اور گورننس سے جڑے چیلنجوں کے تناظر میں ، صرف بین الاقوامی اصولوں اور کثیرالجہتی پر مبنی باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی فائدے پر مبنی تعاون ہی درست راستہ ہے ۔ چین ثابت قدمی سے چینی خصوصیات کے حامل مالیاتی ترقی کے راستے پر گامزن رہے گا، مالیاتی حکمرانی کو مزید بہتر بنائے گا اور قومی مالیاتی سلامتی کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین مالیاتی شعبے میں ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل وسعت دے گا اور دنیا بھر کے مالیاتی اداروں کا خیرمقدم کرتا ہے کہ وہ چینی منڈی میں اپنی موجودگی مزید مضبوط بنائیں اور چین کی ترقی سے پیدا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔
Trending
- آسٹریلیا کے سات سابق کپتان عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئے
- عامر خان پہلی بار ’سپر ہیرو‘ کے روپ میں؟ کون سے پروجیکٹ میں کام کریں گے؟
- سہیل آفریدی کی لاہور آمد پر احتجاج، 14 کارکن گرفتار، تیسرا مقدمہ بھی درج
- ساف چیمپئن شپ: افتتاحی میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے
- Taylor Swift upset with cameraman for filming match video goes viral
- ملکی بندرگاہی اصلاحات کے نتائج؛ وصولیاں 3 ارب سے بڑھ کر 7 ارب ہو گئیں
- پیٹرولیم بحران؛ ہفتے میں 4 دن کام، 3 دن چھٹی؟
- ویمنز ایشیا کپ: راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کی وجہ بتا دی
- ہالی ووڈ کی پہلی اے آئی اداکارہ ٹلی نوروڈ کا آن کیمرا انٹرویو توجہ کا مرکز بن گیا
- ایگرو پروسیسرز اینڈ ایٹموسفیرک گیسز لمیٹڈ کی پی ایس ایکس میں فہرست سازی