بیجنگ: سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اورچینی وزیر خارجہ وانگ ای نے سترہ تاریخ کوچین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ “جنگل کے قانون” کی واپسی اس لئے نہیں ہو رہی کہ اقوام متحدہ کا منشور پرانا ہو چکا ہے، بلکہ اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ منشور کی مؤثر انداز میں پاسداری اور حفاظت نہیں کی جا رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی چیلنجوں کے پیش نظر ضرورت اس بات کی ہے کہ اقوام متحدہ کے منشور کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا جائے، مرکزی کردار ادا کرنے میں اقوام متحدہ کی فعال طور پر حمایت کی جائے اور اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے عالمی اتفاق رائے پیدا کیا جائے،مختلف ممالک کے اقدامات کوہم آہنگ کیا جائے اور مشترکہ طور پر چیلنجوں کا سامنا کیا جائے۔ وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کے منشور پر دستخط کرنے والے اولین ملک کے طور پر، چین گلوبل گورننس انیشی ایٹو کو آگے بڑھاتے ہوئے اقوام متحدہ کے اختیارات کو برقرار رکھنے اور اقوام متحدہ کی بحالی اور مضبوطی کے لیے تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
Trending
- بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی کمی کے سامنے مودی کا بیانیہ زمیں بوس
- پی ایس ایل 12 کے لیے دو ونڈوز سامنے آ گئیں، سپر سکسز کی تجویز
- نیشنل انٹیلی جنس بیورو کا قیام ، جاپان کا ارادہ منظر عام پر آ گیا
- فلپائن کی علاقائی حدود میں جزیرہ ہوانگ یئن کبھی ان میں شامل نہیں رہا , چینی وزارت خارجہ
- چین کے نئے تین نمایاں شعبے عالمی مینوفیکچرنگ کی جدت اور اپ گریڈ یشن کے لیے نئے مواقع فراہم کریں گے، چینی میڈیا
- چین کا امریکہ سے چینی کمپنیوں پر دباؤ بند کرنے کا مطالبہ
- چینی صدر کی قیادت میں چین نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، صدر سلوواکیہ
- فیفا کا نجی سرمایہ کاری منصوبے کی شدید مخالفت کے باوجود مشاورت جاری رکھنے کا اعلان
- فٹبال: امتیازی رویے پر کم از کم 10 میچز کی پابندی لازمی قرار
- ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی