اسلام آباد: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے فیڈریشن کیپٹل آفس میں ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس کا انعقاد وفاقی حکومت، اقوام متحدہ (یو این) اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے زیر اہتمام کیا گیا جس کا بنیادی مقصد محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا اور پالیسی سطح پر مربوط حکمت عملی وضع کرنا تھا۔
کانفرنس میں وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ چوہدری سالک حسین، سیکرٹری انسانی حقوق، اقوام متحدہ اور آئی ایل او کے نمائندوں سمیت پاکستان ورکرز فیڈریشن کے وفد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سینئر بزنس لیڈر میاں اکرم فرید، نائب صدر ایف پی سی سی آئی طارق جدون، ذکی اعجاز، کریم عزیز ملک سمیت بزنس کمیونٹی کے دیگر سینئر رہنما بھی موجود تھے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ چوہدری سالک حسین نے کہاکہ ورکرز کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقہ ملکی معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور انہیں محفوظ، باعزت اور بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اور مزدور دوست پالیسیوں کے ذریعے ہی پائیدار اقتصادی ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کی فلاح کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں، اور حکومت اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے ورکرز کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے۔
کانفرنس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ حکومت، بین الاقوامی ادارے اور نجی شعبہ مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے ورکرز کے حقوق کے تحفظ اور معاشی ترقی کے اہداف کو مزید مؤثر بنا سکتے ہیں۔
Trending
- بھارتی چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کا عہدے سے متعلق اہم فیصلہ
- رشمیکا مندانا نے فلم انڈسٹری میں اپنے سفر سے متعلق اہم انکشاف کردیا
- پیٹرول سبسڈی اسکیم؛ وزیراعظم کا کم پیٹرول استعمال کرنے والوں کیلئے ایک اور اہم فیصلہ
- حکومت جلد نئی آٹو پالیسی متعارف کرائے گی، مشیر وزیراعظم
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی، نوٹی فکیشن جاری
- طاہر اشرفی کو دیا گیا برطانوی ایوارڈ واپس، چرچ آف پاکستان نے گلوبل پیس ایوارڈ دے دیا
- امریکا نے ایرانی حکام کو نیویارک میں لگژری شاپنگ نہ کرنے کی وارننگ دے دی
- لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
- پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں ایک ہزار 841 پوائنٹس کا اضافہ
- سونے کی فی تولہ قیمت 6900 روپے کا اضافہ ہوگیا
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔