News Views Events
Apna Watan

جنیوا میں چوہدری سالک حسین کا عالمی لیبر کانفرنس سے خطاب

0

وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل ترقی چوہدری سالک حسین کا جنیوا میں114 ویں انٹرنیشنل لیبر کانفرنس سے خطاب

پاکستان کے محنت کشوں کی نمائندگی کرتے ہوئےوفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل ترقی چوہدری سالک حسین نے 114ویں انٹرنیشنل لیبر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے مزدور مختلف بحرانوں، خصوصاً مسلح تنازعات اور 2022 کے تباہ کن سیلابوں سے شدید متاثر ہوئے ہیں جنہوں نے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کیا۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اس بات پربھی زور دیا کہ بحرانوں کے ردعمل، بحالی اور پالیسی سازی کے تمام مراحل میں حقیقی سماجی مکالمہ اور ٹریڈ یونینز کی مکمل شمولیت انتہائی ضروری ہے۔ صرف عمومی مشاورت کافی نہیں، بلکہ مزدوروں اور آجروں کی تنظیموں کا منظم اور مؤثر کردار ہونا چاہیے۔

چوہدری سالک حسین نے یہ بھی واضح کیا کہ بحرانوں کے دوران یا بعد میں ایسی پالیسیوں سے گریز کیا جائے جو سماجی مکالمے کو کمزور کریں یا بین الاقوامی لیبر اسٹینڈرڈز کے خلاف ہوں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ بحالی کے عمل میں صرف روزگار پیدا کرنا نہیں بلکہ باوقار، محفوظ اور حقوق پر مبنی روزگار کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ یہ اصول اختیاری نہیں بلکہ ایک منصفانہ، جامع اور پائیدار بحالی کی بنیاد ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.