خیبرپختونخوا کابینہ کی آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز کی منظوری
خیبر پختون خوا کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق بجٹ کا جحم 2170 ارب روپے سے زیادہ رکھنےکی تجویز ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں7 فیصد اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 519 ارب روپے سے زیادہ رکھنے کی تجویز ہے، خیبر پختون خوا حکومت اپنے وسائل سے ترقیاتی پروگرام پر 235 ارب روپے خرچ کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی امدادی اداروں کے 150 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوں گے، ضم اضلاع کے لیے ترقیاتی پروگرام کا حجم 27 ارب روپے ہے۔
ذرائع کے مطابق تیز رفتار ترقیاتی پروگرام کا حجم 52 ارب روپے ہے، بلدیاتی حکومتوں کے لیے مجموعی طور پر 55 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، جبکہ وفاق سے ایک ہزار 443 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔
پی این پی