ایران امریکا مذاکرات قیاس آرائیوں پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برینٹ خام تیل 81 ڈالر 27 سینٹ فی بیرل ہوگیا ہے۔
امریکی خام تیل کی قیمت بھی 77 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
گزشتہ دنوں عالمی منڈی میں برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمتیں معمولی کمی کے ساتھ مستحکم ہوئی تھیں۔
پی این پی