بیجنگ :چین کی وزارتِ خزانہ نے سرکاری خریداری کی سرگرمیوں میں بعض امریکی کمپنیوں کے خلاف اقدامات کے حوالے سے ایک نوٹس جاری کیا۔ نوٹس کے مطابق متعلقہ قوانین و ضوابط ، اور منظوری کے بعد سرکاری خریداری کی سرگرمیوں میں 46 امریکی کمپنیوں کے خلاف مخصوص اقدامات نافذ کیے جائیں گے۔اس فہرست میں لاک ہیڈ مارٹن، ریتھیون میزائلز اینڈ ڈیفنس اور جنرل اٹامکس ایروناٹیکل سسٹمز سمیت 46 امریکی کمپنیاں شامل ہیں۔نوٹس کے مطابق چین کے سرکاری ادارے اور خریداری کرنے والے ادارے سرکاری خریداری کی سرگرمیوں میں ان 46 امریکی کمپنیوں کی تیار کردہ مصنوعات نہیں خرید سکیں گے۔ تاہم چین میں قائم امریکی سرمایہ کاری والے ادارے اس پابندی کے دائرۂ کار میں شامل نہیں ہوں گے۔وزارتِ خزانہ نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ نوٹس کے اجراء کی تاریخ سے فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
Trending
- لاہور؛ پارکنگ کے تنازع پر فائرنگ، شہری ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی، ویڈیو سامنے آگئی
- بلائنڈ ایشیا مینز کرکٹ کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت میچ کی تاریخ بھی سامنے آگئی
- علیمہ خان کی گرفتاری سے ظاہر ہورہا ہے حکومت 27 ستمبر مارچ سے ڈر گئی، راجا ناصر عباس
- ایشین گیمز میں پاکستان کا پہلا میڈل یقینی ہوگیا
- گرفتاریوں کا خدشہ: پی ٹی آئی قیادت نے ارکان اسبملی کو خیبرپختونخوا سے باہر جانے سے روک دیا
- ایشین گیمز: سری لنکا ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی
- امریکا ایران سفارتی پیشرفت کی امید، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی
- 27 ستمبر کو تیسری بار بغاوت کی پلاننگ کی جا رہی ہے، عظمیٰ بخاری
- فیفا آسیان کپ: پاکستان فٹبال فیڈریشن نے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش