بیجنگ :چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ چینی وزیر اعظم لی چھیانگ 23 سے 24 جون تک دالیئن میں ہونے والے سترہویں سمر ڈیووس فورم میں شرکت کریں گے۔ وہ فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور خصوصی تقریر کریں گے اور فورم میں حصہ لینے والے غیر ملکی مہمانوں سے ملاقات کے ساتھ ساتھ کاروباری حلقوں کے نمائندوں کے ساتھ بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔ بنگلہ دیش کے وزیر اعظم طارق رحمان، گنی کے وزیر اعظم امادو اُری باہ، قازقستان کے وزیر اعظم اولژاس بیکتینوف ، جنوبی کوریا کے وزیر اعظم کم من سوک، منگولیا کے وزیر اعظم نیام اُچرال، اور مونٹینیگرو کے وزیر اعظم میلوئگو سپائچ بھی فورم میں شرکت کریں گے۔ فورم میں 90 سے زائد ممالک اور خطوں سے 1700 سے زیادہ سیاسی، تجارتی، تعلیمی اور میڈیا نمائندے شرکت کریں گے۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ کی دعوت پر، بنگلہ دیش کے وزیر اعظم طارق رحمان 24 سے 26 جون تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔
Trending
- ایشین گیمز: سری لنکا ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی
- امریکا ایران سفارتی پیشرفت کی امید، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی
- 27 ستمبر کو تیسری بار بغاوت کی پلاننگ کی جا رہی ہے، عظمیٰ بخاری
- فیفا آسیان کپ: پاکستان فٹبال فیڈریشن نے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش
- پی ٹی آئی مارچ روکنے کیلئے اسلام آباد میں سخت اقدامات، داخلی راستوں پر خندقیں، مورچے بنانے کا فیصلہ
- وسیم اکرم نے بابر اعظم کے دوبارہ ٹیسٹ کپتان بننے کو غلط فیصلہ قرار دے دیا
- اسٹیج کے معروف اداکار اور کامیڈین آصف اقبال انتقال کرگئے
- اس بار لاشیں گریں تو اسلام آباد کو سومناتھ بنادیں گے، جنید اکبر
- Pakistani businessman Muizz Mirza – ایکسپریس اردو