News Views Events
Apna Watan

قائمہ کمیٹی نے 58 سال بعد مزارِ قائد کی آمدن ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی منظوری دے دی

0

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے 58 سال بعد مزارِ قائد مینجمنٹ بورڈ کی آمدن کو انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی منظوری دے دی ہے جبکہ درآمدی گاڑیوں پر ڈیوٹیز میں 26 سے 56 فیصد تک کمی کی سفارش بھی کی گئی ہے، جس سے گاڑیاں سستی ہونے کا امکان ہے۔یہ سفارشات فنانس بل 2026 کا حصہ ہیں، جنھیں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آج قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کریں گے۔

کمیٹی کی حتمی رپورٹ کے مطابق یہ ترامیم منظور ہونے کی صورت میں ملک کے ٹیکس اور ٹیرف نظام میں اہم تبدیلیاں لائیں گی۔کمیٹی نے مزارِ قائد مینجمنٹ بورڈ کی آمدن کو انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی سفارش کی ،اس کے علاوہ میک اے وش فائونڈیشن، صوبائی ایمپلائز سوشل سیکیورٹی اداروں اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کو بھی ٹیکس چھوٹ دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ 2027 سے تاجر ایک بار فکسڈ ٹیکس اسکیم اختیار کرنے کے بعد اس سے باہر نکل سکیں گے، بشرطیکہ ان کا کاروبار 20 کروڑ روپے تک ہو۔ حکومت کی مجوزہ اسکیم کے تحت تاجر 1 فیصد ٹرن اوور ٹیکس ادا کرکے آڈٹ سے مستثنیٰ ہو سکتے تھے۔

قائمہ کمیٹی نے آٹو سیکٹر میں بڑی ٹیرف کمی کی سفارش کرتے ہوئے درآمدی گاڑیوں پر زیادہ سے زیادہ ڈیوٹی 156 فیصد سے کم کرکے 74 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق،850 سی سی تک گاڑیاں: 66% سے کم ہو کر 42%،1000–1500 سی سی: 76% سے 52%،1500–1800 سی سی: 91% سے 57%،1800 سی سی سے زائد: 156% سے 74%،2000 سی سی اور زائد SUVs: 86% FED،3000 سی سی سے زائد: 92% ٹیکس،آٹو پارٹس پر بھی زیادہ سے زیادہ ٹیرف 61 فیصد سے کم کرکے 45 فیصد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

کمیٹی نے مختلف شعبوں پر 0.5 فیصد کم از کم ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دی ہے جن میں فارماسیوٹیکل، کھاد، سگریٹ، چینی، موبائل فون، فوڈ پراسیسنگ، الیکٹرانکس اور روزمرہ استعمال کی اشیاشامل ہیں۔سیلز ٹیکس کے حوالے سے اسٹیل سیکٹر پر 30 روپے فی یونٹ ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ٹیکس ریٹرن دیر سے جمع کرانے پر ایک لاکھ روپے جرمانے کی تجویز مسترد کر دی گئی ہے، تاہم چھ ماہ تک جائیداد رجسٹریشن پر پابندی کی شرط شامل کی گئی ہے۔قومی اسمبلی پینل نے تمام ایئرلائنز کو ٹیکس چھوٹ دینے کی سفارش کی ہے تاکہ امتیازی سلوک ختم ہو، تاہم PIA کے علاوہ دیگر ایئرلائنز کے لیے یہ رعایت جولائی 2027 سے نافذ ہوگی۔

پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.