مسلم لیگ (ق) بلوچستان کے وفد کی فرخ خان سے ملاقات
فرخ خان کی کارکنان کے مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) خواتین ونگ کی مرکزی صدر اور رکنِ قومی اسمبلی مسز فرخ خان سے ان کی رہائش گاہ پر پاکستان مسلم لیگ (ق) بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رفیع اللہ اچکزئی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میںصوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مدثر خان ایڈووکیٹ اور ضلع کوئٹہ کے صدر بشیر خان اچکزئی بھی موجود تھے، اس موقع پر کرنل (ر) زاہد خان بھی موجود تھے ۔ ملاقات کے دوران بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی تنظیمی امور اور کارکنان کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفد نے بلوچستان میں پارٹی کارکنان کی خدمات، درپیش چیلنجز اور تنظیمی فعالیت کے حوالے سے مسز فرخ خان کو آگاہ کیا۔اس موقع پر مسز فرخ خان نے پارٹی کارکنان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) اپنے کارکنان کو پارٹی کا قیمتی اثاثہ سمجھتی ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان کے کارکنان اور تنظیمی معاملات سے متعلق تمام مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی اور پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام جاری رکھا جائے گا۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور پارٹی کی مضبوطی، تنظیمی استحکام اور کارکنان کے ساتھ رابطوں کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔