News Views Events
Apna Watan

آئی سی سی ویمنر ٹی 20 ورلڈ کپ، آسٹریلیا کے سامنے پاکستان بے بس، مسلسل چوتھی شکست

0


LEEDS, UK:

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے جہاں آسٹریلیا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد 113 رنز سے شکست دے دی۔ یہ ایونٹ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی ناکامی ہے۔

میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز اسکور کیے۔ ایلیسے پیری نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 71 رنز بنائے جبکہ جارجیا وال نے 39 رنز کے ساتھ ان کا ساتھ دیا۔

پاکستان کی جانب سے بولنگ میں کچھ مزاحمت دیکھنے کو ملی جہاں نشرہ سندھو، رامین شمیم اور سعدیہ اقبال نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں تاہم مجموعی طور پر آسٹریلوی بیٹنگ کو روکنے میں کامیابی نہ مل سکی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ شروع سے ہی دباؤ میں نظر آئی۔ منیبہ علی کے علاوہ کوئی بھی بلے باز نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکی۔ منیبہ نے 32 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی جبکہ فاطمہ ثنا 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

پوری ٹیم 86 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں پاکستان کو 113 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس ناکامی کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم ایونٹ میں اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکی اور اب اپنا آخری گروپ میچ نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.