گلی میں کھیلتی 7 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا ملزم پکڑا گیا
لاہور:
7 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایچ او مغلپورہ عرفان سخاوت نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو عمر کالونی سے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے صبح کے وقت گلی میں کھیلتی ہوئی بچی کو اپنے پاس بلایا اور نازیبا حرکت کی۔
ملزم معصوم بچی سے نازیبا حرکت کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
مغلپورہ پولیس نے درجنوں کیمروں کی مدد سے ملزم کا مکمل روٹ ٹریس کر کے اسے گرفتار کرلیا اور ملزم ناصر خان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
پی این پی