نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ؛ باپ، بیٹا اور خاتون جاں بحق
پشاور:
دیربالا میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس میں باپ، بیٹا اور ایک خاتون جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دیر بالا کے علاقے اسبنڑ میں نامعلوم افراد نے اچانک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس نے تصدیق کی ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں باپ، بیٹا اور ایک خاتون شامل ہیں۔
فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔
واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش اور واقعے کی تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
پی این پی