News Views Events
Apna Watan

فیفا ورلڈکپ: پیراگوئے کی تاریخ ساز فتح، ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

0

فیفا ورلڈ کپ میں جرمنی کے خلاف تاریخی فتح کے بعد پیراگوئے میں جشن کا سماں ہے۔

پیراگوئے کے صدر سانتیاگو پینا نے قومی فٹبال ٹیم کی شاندار کامیابی پر 30 جون کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

پیراگوئے نے ناک آؤٹ مرحلے میں جرمنی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا۔

جنوبی امریکی ٹیم بہترین تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں شامل ہو کر آخری 32 مرحلے تک پہنچی تھی لیکن اس نے عالمی طاقت سمجھی جانے والی جرمن ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

یہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ جرمنی کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پنالٹی شوٹ آؤٹ میں دونوں ٹیموں پر دباؤ نمایاں رہا لیکن آخرکار جوزے کانالے نے فیصلہ کن پنالٹی اسکور کر کے اپنی ٹیم کو یادگار فتح دلا دی۔

صدر سانتیاگو پینا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، ’پیراگوئے کبھی ہار نہیں مانتا، آج قومی تعطیل ہے‘۔

اب پیراگوئے پری کوارٹر فائنل میں فرانس یا سویڈن میں سے کسی ایک ٹیم کا سامنا کرے گا۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.