پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں نمایاں پیش رفت، سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط
ایس ای سی پی کی اصلاحات سے پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے۔
سال 2026 کی پہلی ششماہی میں 9 کمپنیوں نے آئی پی اوز کے ذریعے مختلف شعبوں میں 20 ارب روپے سے زائد سرمایہ اکٹھا کیا۔ شیئرز جاری کرنے والی کمپنیاں میں مینو فیکچرنگ، پیٹرولیم، ڈیری، اسلامی مالیات، پولٹری، رئیل اسٹیٹ اور ٹیکنالوجی سمیت دیگر کمپنیاں شامل ہیں۔
ایس ای سی پی کی اصلاحات سے کمپنیوں کے لیے سرمایہ کے حصول اور لسٹنگ کے عمل کو مزید آسان بنایا گیا۔
پاکستان اور چین کی کمپنیوں کے اشتراک سے قائم شدہ سروس لانگ مارچ ٹائرز نے جدید کار ٹائر بنانے کا پلانٹ قائم کرنے کے لیے 7.8 ارب روپے کا سرمایہ اکٹھا کیا۔
ستارہ پیٹرولیم نے 4.83 ارب روپے جمع کیے، جس سے آئل اسٹوریج، فیول اسٹیشنز اور لاجسٹکس نیٹ ورک کو وسعت دی جائے گی جبکہ غنی ڈیریز 3.4 ارب روپے کے حصول سے مویشی، جدید زرعی سہولیات اور قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے والی پہلی لسٹڈ کمپنی بن گئی۔
پاکستان قطر تکافل کو سرمایہ کاروں کی جانب سے توقع سے 21 گنا زیادہ ڈیمانڈ ملی جس کے لیے 13 ہزار سے زائد سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر کی۔
وحدت پولٹری نے تقریباً ایک ارب روپے اکھٹے کیے جن سے پولٹری فارم کی توسیع اور پراسیسڈ انڈوں کی پیداوار کے منصوبے کی تکمیل ممکن ہوگی۔ دو نئے ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس کے ذریعے عوام کے لیے ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کیے گئے۔
ایس ای سی پی کی اصلاحات سرمایہ کاری، کاروباری ترقی اور پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
پی این پی