اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ہنگامی اوپن سیشن منعقد کیا۔ چین کے مستقل نمائندے فو چھونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حال ہی میں امریکہ اور ایران کے درمیان ایک دوسرے کے اہداف پر حملوں کی ایک نئی لہر دیکھی گئی ہے ۔انہوں نے چین کی جانب سے تمام فریقوں سے اپیل کی کہ وہ پرسکون رہیں، تحمل کا مظاہرہ کریں، دھمکی آمیز بیانات اور فوجی مہم جوئی سے گریز کریں اور صورت حال کو مزید کشیدگی سے بچائیں ۔فو چھونگ نے کہا کہ چین امریکہ اور ایران کے درمیان پاکستان اور قطر کی مدد سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے بعد مشاورت کے آغاز کا خیرمقدم کرتا ہے۔ حقائق بار ہا ثابت کر چکے ہیں کہ طاقت سے مسائل حل نہیں ہوتے اور بات چیت اور مذاکرات ہی درست انتخاب ہیں۔ انہو ں نے چین کی جانب سے تین اہم تجاویز پیش کیں، جن میں جامع فائر بندی اور جنگ کے خاتمے کی صورتحال کو مستحکم کرنا؛ جلد از جلد آبنائے ہرمز کی معمول کی آمد و رفت کو بحال کرنا اور علاقائی ممالک کے باہمی تعلقات کو بہتر بنانا شامل ہیں ۔ فو چھونگ نے کہا کہ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر اہم علاقائی مسائل کے سیاسی حل کے حصول، مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے تحفظ اور فروغ کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
Trending
- کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے: 5 زخمی ڈاکوؤں سمیت 6 ملزمان گرفتار، بھاری مالِ مسروقہ برآمد
- چین اور ایکواڈور کو سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنا چاہیے، چینی صدر
- مکاؤ کے نئے پانچ سالہ منصوبے سے اعلیٰ معیار کی ترقی کے نئے دور کا آغاز
- عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں برقرار
- چانگ چھون ماڈرن میٹروپولیٹن ایریا ” فلم پلس کھپت سیزن” کا آغاز
- چین شہری اور دیہی علاقوں پر محیط تجارتی نیٹ ورک قائم کرے گا
- پشاور میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، ڈرائیور زخمی
- گال ٹیسٹ: پڈیکل کی شاندار سنچری، بھارت نے پہلی اننگز میں 462 رنز بنالیے
- چین کا عالمی سطح پر صحرائی زمینوں کی بحالی اور صحرا زدگی سے نمٹنے کے لیے “چینی حل” فراہم کرنے کا عزم
- قتل و غارت کی زمین پر ، “ڈریگن ریستوران” کا آگ جلا کر کھانا پکانے کا انتخاب