بیجنگ: چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے باضابطہ طور پر “مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے تیسرا پانچ سالہ منصوبہ(2026-2030)” جاری کیا، جس میں اگلے پانچ سالوں میں مکاؤ کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے اہداف کا خاکہ پیش کیا گیا۔
منصوبہ آٹھ بڑے ترقیاتی اہداف کی وضاحت کرتا ہے: قومی سلامتی کے مجموعی نقطہ نظر کا جامع نفاذ؛ قانون پر مبنی حکمرانی کی افادیت میں مزید اضافہ؛ معیشت کے اعتدال پسند تنوع میں خاطر خواہ نئی پیش رفت؛ ہنگ چھن کوآپریشن زون کی ترقی میں اعلیٰ معیار کی پیشرفت؛ تعلیم، ٹیکنالوجی، اور ہنر کی مربوط ترقی میں واضح نتائج؛ شہریوں کی فلاح و بہبود کا مؤثر تحفظ مؤثر تحفظ اور بتدریج بہتری؛ ایک خوبصورت اور ذہین مکاؤ کی تعمیر میں اہم پیش رفت، اور ملک کی مجموعی ترقی میں بہتر طور پر ضم ہونا اور خدمات فراہم کرنا شامل ہیں۔
چین کی ریاستی کونسل کے امورِ ہانگ کانگ و مکاؤ دفتر کے ترجمان نے 18 اگست کو ایک بیان میں کہا کہ مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے آج مکاؤ کی اقتصادی و سماجی ترقی کا تیسرا پانچ سالہ منصوبہ (2026-2030) جاری کیا ہے۔ یہ مکاؤ خصوصیات کے حامل “ایک ملک، دو نظام” کے کامیاب عملی سفر میں ایک اور اہم پیش رفت ہے اور مکاؤ کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے حوالے سے اس کی اہمیت ایک ایسے سنگِ میل کی ہے جو مستقبل کی رہنمائی کرے گا۔
ترجمان نے کہا کہ مکاؤ کا نیا پانچ سالہ منصوبہ صدر شی جن پھنگ کی اہم ہدایات کی روح پر سنجیدگی سے عمل درآمد کرتا ہے، اس کا نقطۂ نظر زیادہ بلند اور سمت زیادہ واضح ہے۔ یہ مکاؤ کے مختلف شعبوں کی جامع ترقی کے لیے ایک رہنما دستاویز ہے، جو نئے مرحلے میں مکاؤ کی حکمرانی کی کارکردگی بہتر بنانے، اس کے منفرد فوائد سے استفادہ کرنے اور ملک کی مجموعی ترقی میں شمولیت و خدمات کے دوران اپنی بہتر ترقی کے لیے اہم رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مکاؤ کا نیا پانچ سالہ منصوبہ عملی، ترقی پسند، ترجیحات کے حوالے سے واضح، اہداف کے لحاظ سے درست اور مؤثر اقدامات پر مبنی ہے، جس میں مضبوط اہدافی نوعیت اور قابلِ عمل ہونے کی خصوصیات ہیں۔
یہ منصوبہ عوام کو مرکز میں رکھتے ہوئے شہری تجدید کے لیے الگ باب مختص کرتا ہے اور تعلیم، روزگار، رہائش، بزرگوں کی دیکھ بھال اور غربت میں کمی سمیت مختلف شعبوں میں عوامی فلاح و بہبود کو مسلسل بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے، تاکہ مکاؤ کے شہریوں میں حصول، خوشی اور تحفظ کا احساس مزید فروغ پا سکے۔
Trending
- جہاز میں سرکش مسافر نے ہنگامہ کھڑا کردیا، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
- چین کا2030 تک اعلیٰ کارکردگی کے حامل نیو جنریشن مواصلاتی نیٹ ورک کی جامع تکمیل کا ہدف
- مشرق وسطیٰ صورتحال سے مہنگے ہوئے خام تیل کے بھاؤ کی تشویش پر پی ایس ایکس میں منفی رجحان
- باغیچے کی کھدائی کے دوران وائکنگ دور کا خزانہ دریافت
- ہر قوم کا اپنا آسمان ہونا چاہیے: چین کی جانب سے “ہیروز ” کی نئی تعریف سے ملنے والا سبق
- جاپان چین میں چھوڑے گئے کیمیائی ہتھیار مکمل طور پر تلف کرے ، چین کا مطالبہ
- چین گیرونگ کاؤنٹی میں مٹی کے تودے کے بعد کی تازہ صورتحال اور امدادی کارروائیوں سے آگاہ کرتا رہے گا ، چینی وزارت خارجہ
- اسلامی تعاون تنظیم، اسلامی دنیا کے ساتھ چین کے تعلقات کو فروغ دینے کا ایک اہم پُل ہے، چینی وزیر خارجہ
- کتاب “شی جن پھنگ کی ماحولیاتی تہذیب سے متعلق فکر کا تعارف” شائع کر دی گئی
- ملک میں آج بھی سونا سستا
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔