بیجنگ :چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے چنگھوا یونیورسٹی میں چودھویں عالمی امن فورم کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں صدی کی بڑی تبدیلیاں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں اور مختلف خطرات، چیلنجز اور حکومتی نظام کی کمزوریاں زیادہ نمایاں ہو گئی ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو عالمی سطح پر زیادہ منصفانہ اور معقول نظام کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور دنیا میں استحکام اور مثبت توانائی پیدا کر رہا ہے۔ہان ژینگ نے چار تجاویز پیش کیں جن میں اقوام متحدہ کے اختیار اور مقام کا مضبوط تحفظ، کثیر الجہتی تعاون کے نظام کو مزید وسعت دینا، عالمی معاشی حکمرانی میں بہتری لانا، اور مصنوعی ذہانت سمیت ابھرتے ہوئے شعبوں میں مؤثر عالمی نظم و نسق کو فروغ دینا شامل ہیں۔اس تقریب میں پاکستان کی سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے سابق چیئرمین مشاہد حسین، جنوبی کوریا کے سابق وزیر خارجہ کم سنگ ہوان، متعدد سابق عالمی رہنما، چین میں تعینات سفارتکار اور چینی و غیر ملکی ماہرین سمیت تقریباً 400 افراد نے شرکت کی۔
Trending
- خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان کی پہلی ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن پالیسی متعارف کرا دی
- میسی کی مسلسل تیسری پنالٹی ضائع، انٹر میامی کو نیش وِل کے ہاتھوں شکست
- رونالڈو نے شاہانہ تقریب کے بجائے گھر میں شادی کیوں کی؟ تصاویر دیکھ کر سب حیران
- ملک بھر کیلئے بجلی 2 روپے 52 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
- پی پی ایل کی خشکی اور سمندر کے کنارے نئے ہائیڈرو کاربن ذخیرے کی دریافت
- پی ایس ایل اونرز کے گلے شکوے
- معروف اداکارہ کا 35 برس کی عمر میں اچانک انتقال، خبر کو ایک ماہ تک پوشیدہ کیوں رکھا گیا؟
- کراچی؛ سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار
- بائرن میونخ کے جمال موسیالا میچ کے دوران اچانک گر پڑے، ویڈیو وائرل
- Rumors of Ayeza Khan and Danish Taimoor separation the actress response