Trending
- گوگل نے پاکستان میں پہلا دفتر کھول لیا، ملک کو اس سے کیا فائدہ پہنچے گا؟
- سابق برازیلین فٹبالر رابرٹو کارلوس نے اسلام قبول کرلیا، ترک میڈیا کا دعویٰ
- بیرون ملک بھیک مانگنے کے الزام میں ایک سال کے دوران 950 پاکستانی ڈی پورٹ
- آسٹریلوی ٹینس اسٹار نک کرگیوس کو کوکین ٹیسٹ مثبت آنے پر معطل کردیا گیا
- سنی دیول 56 کروڑ روپے کے قرض میں کیسے ڈوبے؟ اداکار نے حقیقت بتا دی
- نواز شریف کی 90 شاہراہِ قائداعظم آمد، متعلقہ افسران سے اہم ملاقاتیں
- لیڈز ٹیسٹ: پاکستان پہلے اننگز میں 171 رنز پر آؤٹ، انگلینڈ کے 112 پر 2 کھلاڑی آؤٹ
- میرا پر تشدد کا الزام لگانے والی ملازمہ اپنے ہی بیان سے مکر گئی
- پیٹرول کی قیمتیں میں نہیں بدلتا، صرف عملدرآمد کرتا ہوں: وزیرِ پیٹرولیم
- ہچیسن پورٹس پاکستان کا جدید آلات کی تنصیب کے لیے 76 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
اسلام آباد(نعیم اختر)وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے وژن اور محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کے عزم کے تحت، وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین نے ورکرز ویلفیئر فنڈ کے سیکرٹری ذوالفقار احمد کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے ملک بھر کے رجسٹرڈ محنت کشوں کے مزید ایک لاکھ بچوں کو جماعت اول سے ایف اے (انٹرمیڈیٹ) تک تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
یہ اقدام محض تعلیمی سہولیات میں اضافہ نہیں بلکہ محنت کش طبقے کے لیے ریاست کے اعتماد، احترام اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ یہ تاریخی اقدام وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت کے اس عزم کا عملی اظہار ہے کہ ملک کے ہر محنت کش خاندان کو ترقی اور خوشحالی کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ”پاکستان کی ترقی صرف صنعتوں سے وابستہ نہیں، بلکہ اُن محنت کشوں کے بچوں کی تعلیم سے جڑی ہوئی ہے جو ان صنعتوں کو اپنے خون پسینے سے چلائے رکھتے ہیں۔ آج ہم صرف ایک لاکھ مزید بچوں کو تعلیمی سہولت فراہم نہیں کر رہے، بلکہ ایک لاکھ خاندانوں کو امید، وقار اور بہتر مستقبل دے رہے ہیں۔”
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، نہ کہ کسی مخصوص طبقے کا استحقاق۔ محنت کشوں کے بچوں کو بھی وہی مواقع حاصل ہونے چاہئیں جو معاشرے کے دیگر بچوں کو میسر ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے ملک بھر میں تعلیمی رسائی کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ کوئی بھی مستحق بچہ محض مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے۔
چوہدری سالک حسین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کو ایک جدید، مؤثر اور عوام دوست ادارہ بنایا جائے گا، جہاں ہر پالیسی اور ہر اقدام کا مرکز محنت کش اور اس کا خاندان ہوگا۔
انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ*”جس ہاتھ نے پاکستان بنایا، اب اُس کے بچے پاکستان کا مستقبل لکھیں گے۔”*
*ایک لاکھ خواب، ایک تاریخی فیصلہ، ایک روشن پاکستان۔*
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔