News Views Events
Apna Watan

 32 ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش کا لاہور ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز 

0

 32 ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش کا  لاہور ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز ہوگیا۔

جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل، گارمنٹ مشینری اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نمائش میں دنیا بھر سے صنعتکار، سرمایہ کار اور خریدار شریک ہیں۔

نمائش میں چین، ترکیہ، جرمنی، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا، ملائیشیا، روس سمیت دیگر ممالک کے وفود سمیت 2 ہزار سے زائد عالمی برانڈز اور 425 سے زائد کمپنیاں شریک ہیں۔

ٹیکسٹائل ایشیا 2026 جدید مشینری، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، ویلیو ایڈڈ مصنوعات اور برآمدات کے فروغ کا مؤثر عالمی پلیٹ فارم بن چکی ہے۔

ایکو ٹیکسٹائل کانفرنس 2.0 میں گرین مینوفیکچرنگ، قابلِ تجدید توانائی، سرکلر اکانومی اور عالمی رجحانات پر تبادلۂ خیال ہوگا۔

غیر ملکی نمائش کنندگان نے اس ایونٹ کو پاکستان میں سرمایہ کاری، جدید ٹیکنالوجی اور صنعتی تعاون کیلئے مؤثر عالمی پلیٹ فارم قرار دیا۔

چین سمیت مختلف ممالک کے سرمایہ کاروں نے پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت میں سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ٹیکسٹائل ایشیا 2026 پاکستان میں سرمایہ کاری، جدید ٹیکنالوجی، برآمدات اور صنعتی ترقی کے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.