News Views Events
Apna Watan

ریکھا کے ’لو لیٹرز‘ اور ’بھارتی فلموں کی پیشکشیں‘، حسن جہانگیر کے دلچسپ انکشافات

0

پاکستان کے معروف گلوکار حسن جہاںگیر نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے مقبول گانے ’ہوا ہوا‘ کی غیرمعمولی کامیابی کے بعد انہیں بھارت میں بے حد محبت اور پذیرائی ملی۔

احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن جہانگیر نے بتایا کہ پاکستانی میڈیا انڈسٹری کے علاوہ بالی ووڈ کی کئی نامور شخصیات سے بھی ان کے خوشگوار تعلقات رہے۔

احمد علی بٹ نے حسن جہاںگیر سے پوچھا کہ کیا ماضی کی معروف بھارتی اداکارہ ریکھا نے واقعی انہیں محبت بھرا خط لکھا تھا؟ جس پر گلوکار نے مسکراتے ہوئے کہا کہ محبت کسی بھی عمر میں ہو سکتی ہے تاہم بعض باتیں نجی رہنی چاہئیں، اس لیے وہ اس حوالے سے زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتے۔

https://youtu.be/XL-l0mBPnt0?si=TDkYUn_paZhjwKTw&t=2480

انہوں نے بتایا کہ بھارت میں انہیں ہمیشہ عزت اور محبت ملی جبکہ مادھوری ڈکشٹ، گووندا، شاہ رخ خان، سلمان خان اور متھن چکرورتی سمیت کئی معروف فنکار آج بھی ان کے اچھے دوست ہیں اور وقتاً فوقتاً ان کے درمیان خیرسگالی کے پیغامات کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔

حسن جہاںگیر نے اپنے کیریئر کی ایک بڑی پشیمانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھارت میں مرکزی کردار کے لیے متعدد فلموں کی پیشکشیں ہوئی تھی جن میں نیلم اور مادھوری جیسی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کا موقع بھی شامل تھا لیکن انہوں نے تمام آفرز مسترد کرکے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا، جس پر آج بھی انہیں افسوس ہوتا ہے۔

https://youtu.be/XL-l0mBPnt0?si=b_TbTulsgyS7u1wP&t=3148



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.