News Views Events
Apna Watan

معروف مزاحیہ فنکار اور اسٹیج اداکار اللّٰہ رکھا پیپسی انتقال کرگئے

0

پاکستان کے معروف مزاحیہ فنکار اور اسٹیج اداکار اللّٰہ رکھا، جو اپنے اسٹیج نام “پیپسی” اور “پانی پوری” کے باعث شہرت رکھتے تھے، 50 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ان کے انتقال کی تصدیق ساتھی اداکار و میزبان محسن عباس حیدر نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کی۔ انہوں نے بتایا کہ اللّٰہ رکھا کو ریکارڈنگ کے دوران دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ کے وقت اور مقام کے حوالے سے تاحال کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔

اللّٰہ رکھا پیپسی اپنی منفرد ون مین کامیڈی، اسٹیج پرفارمنسز اور پیروڈی اداکاری کے باعث شائقین میں بے حد مقبول تھے۔

انہوں نے عالمی پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کی نقل کر کے بھی خاص شہرت حاصل کی جس کی وجہ سے مداح انہیں “پاکستان کا مائیکل جیکسن” بھی کہتے تھے۔

ان کے اچانک انتقال کی خبر نے شوبز انڈسٹری، ساتھی فنکاروں اور مداحوں کو گہرے صدمے اور غم میں مبتلا کر دیا ہے۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.