News Views Events
Apna Watan

فیفا ورلڈکپ: فلسطینی عوام کی تکلیف پوری دنیا کیلیے شرمناک ہے، مصری کوچ

0

مصر کے ہیڈ کوچ حسام حسن نے فلسطینی عوام کی حالتِ زار پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

فیفا ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے خلاف کامیابی کے بعد مصر کے ہیڈ کوچ حسام حسن نے فلسطینی عوام کی حالتِ زار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری اور فٹبال اداروں سے عملی کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر مصر نے آخری 16 مرحلے میں جگہ بنائی جس کے بعد حسام حسن فلسطین کا پرچم لہراتے ہوئے میدان میں نظر آئے۔

پری میچ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی فلسطینی عوام کی تکلیف محسوس نہیں کرتا تو یہ انسانیت کے لیے افسوسناک بات ہے۔

https://x.com/MiddleEastEye/status/2074323810187354215?s=20

ان کے بقول فلسطینیوں کی موجودہ صورتحال صرف عرب دنیا نہیں بلکہ پوری دنیا اور فیصلہ ساز قوتوں کے لیے باعثِ شرم ہے۔

مصر کے سابق اسٹار فارورڈ نے فیفا، عالمی کھلاڑیوں اور میڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ فٹبال کو مثبت پیغام پہنچانے کے ایک مؤثر ذریعہ کے طور پر استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو متحد ہو کر یہ آواز بلند کرنی چاہیے کہ فلسطینی عوام کو آزادانہ اور باوقار زندگی گزارنے کا حق دیا جائے۔

واضح رہے کہ مصر کی ٹیم اب ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کا سامنا کرے گی۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.