تیزی کی لہر ٹوٹ گئی، 100 انڈیکس میں 1199 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں 30 جون سے جاری تیزی کی لہر چھٹے روز ٹوٹ گئی ہے۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس آج ایک ہزار 199 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 86 ہزار 255 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں انڈیکس تقریباً 2 ہزار پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی آج کم ترین سطح ایک لاکھ 86 ہزار 189 رہی۔
حصص بازار میں آج 98 کروڑ شیئرز کے سودے 45 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 129 ارب روپے کم ہو کر 20 ہزار 856 ارب روپے ہوگئی ہے۔
پی این پی