بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بین ہوا نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ 7 جولائی 1937 وہ دن تھا جب جاپانی عسکریت پسندوں نے چین کے خلاف مکمل جنگ شروع کر دی۔اس موقع پر گو من دانگ پارٹی اور سی پی سی کے درمیان تعاون کے نتیجے میں جاپان کے خلاف مزاحمت کا قومی متحدہ محاذ تشکیل پایا۔ انہوں نے کہا کہ تمام چینی عوام نے اپنے خون اور جانوں کی قربانی دے کر دفاعی دیوار قائم کی اور جدید دور میں بیرونی حملہ آوروں کے خلاف پہلی مکمل فتح حاصل کی۔ اس فتح کے نتیجے میں جزیرہ تائیوان جو 50 سال سے جاپانی سامراج کے قبضے میں تھا، وطنِ عزیز میں واپس آ گیا۔ ہم ہمیشہ تائیوان کے ہم وطنوں کی جاپان کے خلاف بہادری اور چینی قوم کی آزادی کی جدوجہد کے لیے ان کی کوششوں کو یاد رکھیں گے۔ترجمان نے امید ظاہر کی کہ تائیوان کے عوام شاندار حب الوطنی کی روایت کو آگے بڑھائیں گے، تاریخ، جمہوریت اور ریاست کے بارے میں درست تصور برقرار رکھیں گے، اور “تائیوان کی علیحدگی” کی کوششوں اور بیرونی قوتوں کی مداخلت کی سخت مخالفت کرتے ہوئے چائنیز مین لینڈ کے ہم وطنوں کے ساتھ مل کر ملک کے اتحاد اور قومی نشاۃ ثانیہ کے روشن مستقبل کے لیے کوشش کریں گے۔
Trending
- لاہور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
- انگلینڈ کے جو روٹ نے آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
- حیدرآباد سکھر موٹر وے سے پہلے پنجاب کا نیا منصوبہ، سندھ کا وفاق سے اعتراض
- ٹیم کی خراب کارکردگی پر سلمان علی آغا نے خاموشی توڑ دی، بابراعظم کی واپسی کا امکان
- رمشا خان کی بہن کا انگریزی میں نکاح، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
- ڈپٹی وزیراعظم کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس: مختلف ترقیاتی منصوبوں کے جامع ایجنڈے پر غور
- پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کھلاڑی مریم محمود کا نام برطانوی کلب ریکسیم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر درج
- اسما عباس کے شوہر پہلی اہلیہ کو یاد کرتے ہوئے رو پڑے
- مہنگی درآمدی چینی سستے داموں برآمد کرنے کی اجازت
- مصطفی کمال کا صوبائی محکمے پر خود قابض ہوکر ’ڈیولوشن‘ کا نعرہ مذاق ہے، ترجمان سندھ حکومت