بیجنگ : ہانگ کانگ میں ساؤتھ چائنا سی سیکیورٹی راؤنڈ ٹیبل ڈائیلاگ منعقد ہوا، جس میں بحیرہ جنوبی چین کے ثالثی فیصلے کی نئی تردید” کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی گئی۔ اجلاس میں مختلف ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے قانونی ماہرین، اسکالرز اور متعلقہ شعبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ رپورٹ میں نام نہاد “بحیرۂ جنوبی چین کے ثالثی فیصلے” میں قانونی تشریح، دائرۂ اختیار، حقائق کی تصدیق اور شواہد کے جائزے سے متعلق متعدد خامیوں کی نشاندہی کی گئی۔رپورٹ کا مقصد خطے کے اندر اور باہر متعلقہ ممالک کو اس ثالثی فیصلے کے پسِ پردہ مقاصد اور اس کے ممکنہ اثرات کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کی جانب سے مذکورہ ثالثی فیصلے کی بنیاد پر کسی بھی دعوے یا اقدام کو تسلیم نہ کرنا، بحیرۂ جنوبی چین میں اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ، علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے اور بین الاقوامی قانون کی بالادستی کے دفاع کے لیے ایک منصفانہ اور جائز اقدام ہے۔
Trending
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی گئی
- بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
- ،مسجد کے باہر بھیک مانگنے والی خاتون کی موت کے بعد گھر سے لاکھوں روپے برآمد
- محبت کا اظہار مہنگا پڑ گیا، بوائے فرینڈ کی گاڑی لپ اسٹک بوسوں سے بھرنے پر جرمانہ
- کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 47 پوائنٹس کی کمی
- جہاز کے ذریعے مچھر جرمنی پہنچ گیا، کاٹنے سے ایک ایئرپورٹ ملازم ہلاک
- نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
- جیسوال اور ویبھاؤ کو معمولی سزا دیے جانے پر سنجے منجریکر برہم
- ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار
- نیپال میں بپھرا ہوا سیلاب سیکڑوں سیاحوں کو بہا لے گیا، 300 سے زائد ہلاکتیں، سیکڑوں لاپتا
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔