News Views Events
Apna Watan

ہر کوئی ریوالور تحفے میں نہیں دیتا”؛ پاکستانی آموں پر ہنگری کے وزیراعظم کا منفرد تبصرہ

پاکستانی آموں نے دل جیت لیا، ہنگری کے وزیراعظم کا دلچسپ بیان وائرل

0

ہنگری کے وزیر اعظم پیٹر مگیار نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک انتہائی دلچسپ اور کڑک بیان میں پاکستان کے وزیر اعظم کی طرف سے بھیجے گئے آموں کے تحفے کی تعریف کرتے ہوئے مینگو ڈپلومیسی کا اعتراف کیا ہے۔

https://x.com/magyarpeterMP/status/2076806775169224723?s=20

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ایک تاریخی عسکری دن کے اختتام پر جب وہ اپنے دفتر پہنچے تو وہاں پاکستان کے وزیر اعظم کی جانب سے بھیجے گئے 90 لذیذ آموں کا شاندار سرپرائز ان کا انتظار کر رہا تھا۔
ترک عسکری قیادت کی طرف سے تحفے میں ملنے والے ریوالور کا موازنہ کرتے ہوئے انہوں نے تبصرہ کیا کہ “ہر کوئی تحفے میں ریوالور نہیں دیتا”، اور بتایا کہ یہ آم اتنے پسند کیے گئے کہ محض ایک گھنٹے کے اندر سب ختم ہو گئے، جس پر انہوں نے پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.