لارڈز ٹیسٹ: تیسرے دن کا کھیل بارش کے باعث تاخیر کا شکار
لندن:
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں تیسرے دن کا کھیل خراب روشنی کے باعث ختم کر دیا گیا۔ کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 177 رنز بنا لیے ہیں۔
انگلینڈ کی جانب سے اس وقت ڈین لارنس 50 اور اولی رابنسن 2 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 3 جبکہ خرم شہزاد اور محمد علی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔
واضح رہے انگلینڈ نے تیسرے روز کھیل کا آغاز 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 81 رنز سے کیا تھا۔
اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 290 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 37.2 اوورز میں 110 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ یوں انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 180 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔
پی این پی