ڈیفنس انڈسٹریل پروڈکشن ریگولیٹری اتھارٹی کا پی اوایف واہ میں سیمینار
ڈیفنس انڈسٹریل پروڈکشن ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے پی اوایف واہ میں سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔
سیمینارمیں حکومتی شخصیات، دفاعی پیداوارسے وابستہ اداروں، نجی شعبے، تعلیمی اداروں اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔ سیمینارکا مقصد پاکستان کے دفاعی پیداوار کے شعبے میں سرکاری اورنجی شعبے کے درمیان تعاون کومزید مضبوط بنانا تھا۔
چیئرمین ڈپرا نے دفاعی صنعت میں تکنیکی جدت، مقامی صلاحیتوں کے فروغ اورسرکاری و نجی شراکت کو مستحکم بنانے پرزوردیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مسابقتی اورخود انحصاردفاعی صنعت کا قیام دفاعی برآمدات اور ملکی معاشی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔
سیمینارمیں عالمی دفاعی منڈی میں ابھرتے مواقع، صنعتی تعاون اوربرآمدات کے امکانات پرپینل مباحثے بھی منعقد ہوئے۔ اس موقع پر ضابطہ کار نظام بہتر بنانے، سرمایہ کاری کے فروغ اورمقامی سطح پر دفاعی مصنوعات کی تیاری میں وسعت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین ڈپرا نے تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا اوراس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ سیمینار دفاعی برآمدات میں اضافہ میں معاون ثابت ہوگا۔
پی این پی