مشرقِ وسطیٰ اور خطے کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے جولائی کیلئے مزید ایل این جی کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے جس کا ٹیندر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے ایک اور ایل این جی کارگو کی اسپاٹ خریداری کا ٹینڈر جاری کردیا، عالمی کمپنیوں سے 20 جولائی تک بولیاں طلب کی گئی ہیں۔
پی ایل ایل کا کہنا ہے کہ بولیاں 20 جولائی کو ہی کھولی جائیں گی، بولیاں 27 سے 28 جولائی کی ایل این جی ڈیلیوری کیلئے ہیں، پاکستان اب تک جولائی کیلئے ایل این جی کے 4 کارگو خرید چکا ہے۔
پی این پی