کونمنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان میں واقع شی شوانگ باننا کی مشہور سٹار لائٹ نائٹ مارکیٹ نسلی ثقافت، سیاحت اور سرحد پار تجارت کا ایک منفرد مرکز بن چکی ہے۔رنگ برنگی روشنیوں اور مصروف دکانوں کے درمیان ایک منفرد منظر پاکستانی تاجروں کی موجودگی ہے۔ پاکستانی تاجروں کی جانب سے چلائے جانے والے 3 سٹال اس مارکیٹ کی نمایاں پہچان بن چکے ہیں جہاں نفیس لکڑی کے ہاتھ سے بنائے گئے سامان کو سیاحوں اور مقامی خریداروں کے لئے پیش کیا جاتا ہے۔یہ غیر ملکی تاجر ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کرکے اس سرحدی شہر میں کاروبار کے لئے آئے ہیں جس سے یہ مقبول سیاحتی مقام چین اور پاکستان کے عوامی سطح کے اقتصادی تبادلوں کا ایک چھوٹا مگر اہم مرکز بن گیا ہے۔سٹار لائٹ نائٹ مارکیٹ میں کاروبار کرنے والے پاکستانی تاجر ملک فیصل نے چین میں ایک سال کے کاروباری اور رہائشی تجربے کو خوشگوار قرار دیا۔فیصل نے کہا کہ ’’چین ہمارا برادر ملک ہے۔ یہاں رہتے اور کام کرتے ہوئے مجھے بہت سکون محسوس ہوتا ہے۔ میں چینی عوام کی مہمان نوازی اور محبت کی دل سے قدر کرتا ہوں، اسی لئے میں نے شی شوانگ باننا میں رہائش اختیار کر کے اپنا کاروبار قائم کیا ہے۔ایک سال سے شہر میں مقیم فیصل کا کہنا تھا کہ وہ مقامی زندگی سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہو چکے ہیں اور چینی شہریوں کے ساتھ گھل مل گئے ہیں۔ انہوں نے سٹار لائٹ نائٹ مارکیٹ کی شہرت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ نائٹ مارکیٹ پورے یون نان میں انتہائی مشہور ہے۔ یہاں کاروباری سرگرمیاں بہت پررونق ہیں اور اردگرد متعدد منفرد ریستوران اور دکانیں موجود ہیں جو روزانہ بے شمار سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔فیصل کے مطابق ان جیسے سرحد پار چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں کے لئے شی شوانگ باننا کا سازگار کاروباری ماحول اور کشادہ نظری پر مبنی فضا نے بیرون ملک کاروبار کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہاں کاروبار کرنا بہت آسان ہے۔ مجموعی طور پر میں اپنی زندگی اور کاروبار سے بہت مطمئن ہوں۔فیصل نے بتایا کہ اگرچہ موسم کے لحاظ سے فروخت میں کبھی کبھار اتار چڑھاؤ آتا ہے تاہم ان کے دستکاری کے کاروبار کی مجموعی فروخت مستحکم رہی ہے۔ فیصل نے مزید کہا کہ وہ چین کے مزید صوبوں اور شہروں میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں اور انہیں یقین ہے کہ مسلسل کوششوں سے تعاون کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔شی شوانگ باننا کی سٹار لائٹ نائٹ مارکیٹ میں پاکستانی دستکار تاجروں کی موجودگی چین اور پاکستان کے درمیان سرحدی اقتصادی و تجارتی تعاون کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کی ایک نمایاں مثال ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے یون نان کے سرحدی شہر اپنی منفرد جغرافیائی اہمیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کھلے اور جامع سرحد پار کاروباری پلیٹ فارم تشکیل دے رہے ہیں جس کے باعث پاکستان اور دیگر ہمسایہ ممالک کے تاجر یہاں ترقی کے نئے مواقع تلاش کر رہے ہیں۔
Trending
- یومِ دفاع پر شوبز ستاروں کا وطن سے محبت کا اظہار، شہداء کو خراجِ عقیدت
- کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 399 پوائنٹس کا اضافہ
- مومنہ اقبال ہراسگی کیس: جے آئی ٹی نے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کو بے قصور قرار دے دیا
- چین اور روس کے درمیان توانائی کی تجارت مسلسل وسعت اختیار کر رہی ہے، چینی نائب وزیر اعظم
- اداکارہ لیلیٰ اور احسن خان ماضی میں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، الگ ہونے کی وجہ جانیے
- پاکستان میں آج بھی سونے کی قیمت میں اضافہ
- قومی ٹیم کی جیت کا تناسب 24 فیصد سے 73 فیصد پر چلا گیا، چیئرمین پی سی بی
- بلوچستان کی معروف لوک گلوکارہ مائی صوبھائی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- چائنا میڈیا گروپ کے پروگرام “شیاؤ لابا” (لٹل ٹرمپٹ ) کی نشریات کے آغاز کی سترویں سالگرہ پر شی جن پھنگ کا تہنیتی خط
- جماعت اسلامی کی ملک گیرہڑتال، کاروباری مراکز بند، نامعلوم افراد کا جلاؤ گھیراؤ، کئی کارکنان زیرحراست