News Views Events
Apna Watan

دنیائے فٹبال پر حکمرانی کی جنگ، فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل جاری، ارجنٹائن اور اسپین مدمقابل

0

فیفا ورلڈ کپ کا فائنل ارجنٹائن اور اسپین کے درمیان جاری ہے۔ پہلا ہاف ختم ہوچکا ہے اور اب بھی مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر ہے۔

نیویارک کے نیوجرسی اسٹیڈیم میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کا فائنل دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور سابق عالمی چیمپئن اسپین کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔

ارجنٹینا کے کھلاڑی لیونل میسی اور اسپین کے لامین یمال دونوں ٹیموں میں ایسے کھلاڑی ہیں جو کسی بھی وقت کھیل کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔

فیفا ورلڈکپ فٹبال کا فائنل لیونل میسی اور لامین یامال کے درمیان مقابلہ قرار دیا جارہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق فیفا ورلڈ کی تاریخ میں پہلی بار ٹورنامنٹ کے فائنل میں موجودہ یورپی چیمپئن (اسپین) کا مقابلہ موجودہ جنوبی امریکی چیمپئن (ارجنٹائن) سے ہورہا ہے۔

1966ء کے ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں اس سے پہلے صرف ایک بار مدمقابل آئیں، اور گروپ اسٹیج کے دوران ارجنٹائن نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ 

فائنل دیکھنے کے لیے کراچی میں کئی مقامات پر بڑی اسکرین لگائی گئی ہے شائقین کی بڑی تعداد فائنل دیکھ رہی ہے۔

دنیا کے مختلف شہروں میں فٹبال کے شائقین مختلف مقامات پر جمع ہیں اور بڑی بڑی اسکرینوں پر فٹبال کا فائنل دیکھ رہے ہیں۔

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں اسپین کے مداحوں کا ہجوم ہے، سینٹرل پارک نیویارک اور ارجنٹائن کے دارالحکومت بوینوس آئرس میں بھی ہزاروں لوگ جمع ہیں جو فٹبال فائنل دیکھ رہے ہیں۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.