The emotional story behind the Spanish football star’s long hair has been revealed.
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ارجنٹینا کو شکست دینے والی اسپین کی ٹیم کے اسٹار فٹبالر مارک کوکوریلا کے گھنگریالے لمبے بالوں کے پیچھے چھپی جذباتی کہانی سامنے آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کوکوریلا نے جان بوجھ کر اپنے بال لمبے رکھے ہیں اور وہ میچ کے دوران انہیں نہیں باندھتے تاکہ ان کا بڑا بیٹا ماٹیو، جو آٹزم کا شکار ہے، میدان میں انہیں آسانی سے پہچان سکے۔ ان کے لیے یہ صرف ایک منفرد انداز نہیں بلکہ اپنے بیٹے سے محبت اور باپ ہونے کی ذمہ داری کی علامت ہے۔
💙 “I have a son with autism. I wish I had no money at all so that my son could be healthy.
I grow my hair out because he likes it… and also so that if he forgets me for a moment, he can still recognise me.”
– Marc Cucurella
Some things in football matter more than any…
— TrifectaSport (@TrifectaSport) July 24, 2026
اسپین کی ورلڈ کپ فتح کے بعد کوکوریلا کی یہ کہانی دوبارہ توجہ کا مرکز بن گئی۔ رپورٹس کے مطابق فٹبال کے میدان سے باہر کوکوریلا اور ان کی پارٹنر کلاڈیا روڈریگیز نے اپنے بیٹے میں آٹزم کی تشخیص کے بعد نہایت مشکل وقت گزارا۔
ایمازون پرائم کی ایک دستاویزی فلم میں کلاڈیا نے بتایا کہ جب انہیں محسوس ہوا کہ ان کا بیٹا دیگر بچوں کی نسبت مختلف انداز میں نشوونما پا رہا ہے تو وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار رہے۔ وہ روزانہ بیٹے کو اسکول چھوڑنے جاتے اور واپسی پر روتے تھے جبکہ اسی دوران وہ اپنے دوسرے بچے ریو کی بھی ماں بننے والی تھیں۔
مارک کوکوریلا نے بھی اعتراف کیا کہ اپنے بیٹے میں آٹزم کی تشخیص کو قبول کرنا ان کے لیے آسان نہیں تھا، تاہم انہوں نے ہر مشکل مرحلے میں اپنے خاندان کا ساتھ دیا۔
پی این پی